Announcements

مقالہ نگاروں کے لیے ہدایات

" گوہر تحقیق " تحقیقی و تنقیدی مجلہ ہے جس میں اردو  زبان و ادب کے حوالے سے غیر مطبوعہ مقالات   ایچ ای سی کے طے کردہ ضوابط کے مطابق شائع کیے جاتے ہیں۔

تمام مقالات اشاعت سے قبل    "پیر ریویو"کے لیے مختلف ماہرین کو بھیجے جاتے ہیں  اور منظوری کے بعد مقالات "گوہر تحقیق " میں شائع کیے جاتے ہیں۔

اردو میں اشاعت کے لیے بھجوایا گیا مقالہ غیر مطبوعہ ہو اور کسی دوسرے جریدے کو اشاعت کی غرض سے نہ بھیجا گیا ہو۔

مقالہ  ایم ایس ورڈ   نوری نستعلیق حروف میں کمپوز کر کے سوفٹ کاپی بذریعہ برقی ڈاک ارسال کیا جائے ۔

مقالے کے پہلے صفحے پردرج ذیل معلومات بالترتیب درج کی جائیں۔

مقالہ نگار کا  مکمل نام، عہدہ، ڈاک کا پتہ ،گھر/ دفتر کا فون نمبر، برقی ڈاک کا پتہ ،مقالے کے غیر مطبوعہ ہونے کا اعلان ، دستخط

مقالے کا اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی عنوان ،انگریزی میں خلاصہ  اور کلیدی الفاظ بھی تحریر فرمائیں۔خلاصہ کم از کم 150 اور زیادہ سے زیادہ  300 الفاظ پر مشتمل ہو۔